the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ریلائنس جیو کو خاطرخواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے تین ٹیلی کام کمپنیوں ایئر ٹیل، آئیڈیا اور ووڈافون پر کُل 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹرائی نے آج بتایا کہ انڈین ایئر ٹیل لمیٹڈ پر اس کی موجودگی والے 22 سرکلوں میں سے جموں و کشمیر کو چھوڑ کر باقی 21 میں ہر سرکل کے لئے 50-50 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس طرح اس پر کُل 1050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسی طرح ووڈافون انڈیا پر بھی جموں و کشمیر کو چھوڑ کر دیگر تمام 21 سرکلوں میں 50-50 کروڑ (کُل 1050 کروڑ) روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئیڈا سیلولر میں اس کی موجودگی والے 20 سرکلوں میں سے ہماچل پردیش کو چھوڑ کر باقی 19 میں 50-50 کروڑ روپے کے حساب سے



کُل 950 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ریلائنس جیو نے ان تمام کمپنیوں کے خلاف خاطر خواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے 14 جولائی کو شکایت کی تھی۔ ٹرائی نے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو 19 جولائی کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کو کہا تھا لیکن جیو کی بار بار شکایت کرنے کے بعد جانچ میں ٹرائی نے پایا کہ تینوں ملزم کمپنیوں نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سال پانچ ستمبر کو تجارتی لانچنگ کے بعد سے مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی یونٹ ریلائنس جیو نے مسلسل تینوں کمپنیوں پر خاطر خواہ داخلی رابطہ فراہم نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے اس کے صارفین کی کروڑوں کال روزانہ فیل ہو رہی ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.